دلّی سرکار نے، طے شدہ مدّت سے زیادہ پرانی موٹر گاڑیوں کیلئے ایندھن فراہم کرنے پر پابندی کو موقوف رکھنے کی بات کہی ہے اور یہ کہا ہے کہ اس طرح کی گاڑیوں کو ضبط نہیں کیا جائے گا۔

دلّی سرکار نے ہوا کی کوالٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن سے درخواست کی ہے کہ دلّی میں اُس ہدایت پر فی الحال عمل درآمد موقوف رکھا جائے، جس میں طے شدہ مدّت سے زیادہ پرانی موٹر گاڑیوں کے لیے ایندھن نہ دینے کی بات کہی گئی تھی۔ دلّی کے ماحولیات کے وزیر Manjinder Singh Sirsa نے اس سلسلے میں کمیشن کو ایک مراسلہ بھیجا ہے۔

نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سرسہ نے کہا کہ دلّی سرکار قومی راجدھانی کی فضا کو صاف رکھے گی اور شہر کی موٹر گاڑیوں کو ضبط نہیں ہونے دے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔