دلّی سرکار اِس مہینے کے آخر میں 2025-26 کیلئے اپنا بجٹ پیش کرے گی۔ دلّی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 24 سے 26 مارچ تک ہوگا۔ یہ بات دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے ایک فون نمبر اور ایک ای میل ID بھی جاری کیا، جن پر لوگ بجٹ 2025 کیلئے اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بجٹ میں خواتین کو مالی مدد، صحت خدمات کی توسیع، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ، آلودگی کی روک تھام، روزگار، بزرگوں کیلئے امداد اور جمنا ندی کو صاف کئے جانے پر خاص طور سے توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے مختلف گروپوں، تعلیمی گروپوں اور کاروباری گروپوں کو اُن کی تجاویز پر بات چیت کرنے کیلئے دلّی اسمبلی میں مدعو کیا گیا ہے۔
Site Admin | March 3, 2025 2:56 PM
دلّی سرکار اِس مہینے کے آخر میں دو ہزار پچیس چھبیس کیلئے اپنا بجٹ پیش کرے گی۔