دلّی دھماکے کے بعد کئی ملکوں کے سفیروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دلّی دھماکے کے بعد کئی ملکوں کے سفیروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جاپان کے سفیر Ono Keiichi نے لوگوں کی جان ضائع ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

بھارت میں، امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے اور اُنہیں یہ صلاح دی ہے کہ وہ دلّی کے لال قلعے اور چاندنی چوک کے آس پاس کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر چوکسی برتیں۔

بھارت میں، برطانوی ہائی کمشنر Lindy Cameron نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور سفر سے متعلق نئی ایڈوائزری شیئر کی ہے۔

اس کے علاوہ ارجنٹینا، بنگلہ دیش، ایران، آسٹریلیا، سری لنکا اور مراقش کے سفیروں نے بھی دلّی میں دھماکے کے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔