دلّی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ رفتہ رفتہ اقدامات سے متلق منصوبے Grap کے تیسرے مرحلے کے نفاذ کے سبب تعمیرات کا کام کرنے والے جو ورکر متاثر ہوئے تھے، انہیں 10 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلّی کے محنت وروزگار کے وزیر کپل مشرا نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ اس عرصے کے دوران تعمیراتی سرگرمیاں رُک جانے سے یومیہ مزدور شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم سبھی اندراج شدہ اور تصدیق شدہ تعمیراتی کام کرنے والے ورکروں کو دی جائے گی۔ دلّی کے وزیر نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اِس وقت Grap-4 کے نفاذ کے سبب متاثر ہونے والے تعمیراتی ورکروں کو بھی معاوضہ ملے گا۔ اس دوران قومی راجدھانی میں سبھی سرکاری اور نجی کاروباری ادارے اور دفاتر صرف 50 فیصد افرادی قوت کے ساتھ کام کریں گے، جبکہ بقیہ لوگ گھر سے کام کریں گے۔
S/B Kapil Mishra