دلّی این سی آر میں ہوا کے مسلسل خراب ہوتے معیار کے درمیان اِس سے نمٹنے کے عملی منصوبے کا چوتھا مرحلہ نافذ کیے جانے کے ساتھ ہی، ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے کئی اقدامات کیے ہیں تاکہ ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکا جاسکے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ GRAP-IV کے تحت دوسری ریاستوں سے دلّی میں بھاری موٹر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قومی راجدھانی خطے اور اطراف کے علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے دلّی اور این سی آر کی ریاستی سرکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس مہینے کے دوران ہونے والے کھیل کود مقابلے کو ملتوی کیے جانے سے متعلق فیصلے پر سختی سے عمل کریں۔ کمیشن نے اُن سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں، کھیل کود کی تنظیموں اور مقامی حکام کو ہدایات جاری کریں کہ وہ کھیل کود کی outdoor سرگرمیوں کو روک دیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ ہوا کے خراب معیارسے بچوں کی صحت کوشدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اُس نے سبھی سرکاروں اور پرائیویٹ اسکولوں کویہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ نویں اور گیارہویں تک کے بچوں کی کلاس ہائبرڈ طریقے سے لیں۔
Site Admin | December 14, 2025 9:40 PM
دلّی این سی آر میں ہوا کے مسلسل خراب ہوتے معیار کے درمیان اِس سے نمٹنے کے عملی منصوبے کا چوتھا مرحلہ نافذ کیے جانے کے ساتھ ہی، ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے کئی اقدامات کیے ہیں تاکہ ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکا جاسکے۔