دلّی این سی آر میں ہوا کے مسلسل خراب ہوتے معیار کے درمیان ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے فوری طور پر رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے Grap کا تیسرا مرحلہ نافذ کر دیا ہے۔ آج صبح ہوا کے معیار کے اشاریے کے شدید طور پر خراب کے زمرے میں آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام، خطے میں پہلے سے لاگو Grap کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے علاوہ ہے۔ Grap کے تیسرے مرحلے کے تحت غیر ضروری تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی، جن میں کھدائی، سڑک تعمیرات کی سرگرمیاں اور مرمت کا کام شامل ہے۔ اِس کے علاوہ دلّی کے باہر رجسٹرڈ BS-4 ڈیزل ہلکی کمرشیل گاڑیوں کو راجدھانی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ماسوا ان کے جو لازمی اشیاء یا خدمات فراہم کرتی ہیں۔
Site Admin | December 13, 2025 9:41 PM
دلّی این سی آر میں ہوا کے مسلسل خراب ہوتے معیار کے درمیان ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے فوری طور پر رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے Grap کا تیسرا مرحلہ نافذ کر دیا ہے