ٹینس میں بھارت کے Niki Poonacha اور زمبابوے کے Courtney Lock آج شام دلّی اوپن کے مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بھارت-زمبابوے کی جوڑی نے سیمی فائنل میں جاپان کے Kaito Uesugi اور Shintaro Mochizuki کی جوڑی کو چھ-تین، دو-چھ، دس-پانچ کے اسکور سے شاندار شکست دی۔ اب یہ جوڑی کَل سیمی فائنل میں برطانیہ-ڈنمارک کی Jay Clarke اور Johannes Ingildsen سے کھیلے گی۔ یہ میچ دوپہر 12 بجکر پچاس منٹ پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل، Poonacha اور Lock نے گذشتہ روز چیک کی جوڑی Marek Gengel اور Dalibor Svrcina کو دو-چھ، سات-چھ (پانچ)، دس-چھ کے تین سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دے کر دلّی اوپن مردوں کی ڈبلز کے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
Site Admin | February 13, 2025 9:37 PM
دلّی اوپن ٹینس میں Niki Poonacha اور Courtney Lock کی بھارت-زمبابوے کی جوڑی مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے