دلّی اور NCR کے مختلف حصوں میں آج صبح اوسط سے شدید بارش ہوئی، جس سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ شدید بارش کے سبب پانی جمع ہوجانے سے ITO، دھولہ کنواں، نہرو پلیس، نانگلوئی اور مُنڈکا سمیت قومی راجدھانی کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔ شدید بارش کے پیش نظر گروگرام کی DDMA نے سبھی کارپوریٹ دفاتر اور نجی اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آج اپنے سبھی ملازمین کو گھر سے کام کرنے دیں۔ اُس نے کہا کہ اِس سے ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اب تک دلّی میں 16 اعشاریہ چھ سات ملی میٹر، جبکہ گروگرام میں 133 ملی میٹر بارش درج کی جاچکی ہے۔×
Site Admin | July 10, 2025 2:57 PM
دلّی اور NCR کے مختلف حصوں میں آج صبح اوسط سے شدید بارش ہوئی، جس سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔