دلی این سی آر میں کَل رات تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی، جس سے عوام کو شدید گرمی سے کچھ راحت نصیب ہوئی۔ تاہم قومی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں درختوں کے اکھڑنے اور سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
بھارتی محکمہئ موسمیات کی جانب سے دلی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سلسلے میں ریڈ الرٹ جاری کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد یہ بارش ہوئی ہے۔ IMD نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کو کہا ہے اور درختوں کے نیچے پناہ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔
IMD نے اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران قومی دارالحکومت اور پڑوسی خطوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں آر کے جینامنی نے کہا کہ کرناٹک، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور کرائیکل میں کہی کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔