دلّی اسمبلی میں آج عوامی صحت، بنیادی ڈھانچے اور صحت خدمات کے بندوبست سے متعلق CAG رپورٹ پر بحث پھر شروع ہوئی۔ دلّی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے گزشتہ ہفتے یہ رپورٹ پیش کی تھی۔ رپورٹ پر بحث کے دوران دلّی کے صحت کے محکمے کے وزیر پنکج کمار سنگھ نے الزام لگایا کہ CAG میں سابقہ عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دلّی حکومت کی بدعنوانیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ الزام بھی لگایا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بلیک لسٹ کمپنیوں سے ادویات خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائے گی، اور جو کوئی بھی ان میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔×
Site Admin | March 3, 2025 2:57 PM
دلّی اسمبلی میں آج عوامی صحت، بنیادی ڈھانچے اور صحت خدمات کے بندوبست سے متعلق سی اے جی رپورٹ پر بحث پھر شروع ہوئی۔