دلی اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ایسے میں امیدواروں کے ذریعے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل زورشور سے جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی، BJP اور کانگریس کے کئی اہم امیدوار آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج اور گوپال رائے، BJP کے ہریش کھورانہ، مہندر سنگھ سرسا، Ashish Sood اور کپل مشرا آج قومی راجدھانی میں مختلف اسمبلی حلقوں سے اپنے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کانگریس کے سندیپ دکشت اور اریبہ خان جیسے پارٹی امیدوار بھی آج اپنے کاغذات داخل کریں گے۔ یہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل روڈ شو کررہے ہیں اور مذہبی مقامات جارہے ہیں۔ دلی اسمبلی چناؤ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا کَل آخری دن ہے۔×
Site Admin | January 16, 2025 2:56 PM
دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے آج بڑی سیاسی پارٹیوں کے اہم امیدوار اپنے پرچہئ نامزدگی داخل کریں گے
