دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ نے آج دلّی کے راشٹریہ رَنگ شالہ کیمپ میں 2025 کے یومِ جمہوریہ پریڈ کے بہترین مارچنگ دستوں اور جھانکی کو ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ جموں وکشمیر رائفلز کے دستے نے سروسز میں بہترین مارچنگ دستے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز میں سے دلّی پولیس مارچنگ دستے کو بہترین مارچنگ دستے کا ایوارڈ دیا گیا۔ اترپردیش، تریپورہ اور آندھراپردیش کی جھانکیاں، بہترین تین جھانکیوں میں سے تھیں۔وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سروسز اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے مارچنگ دستوں کی کارکردگی اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جھانکیوں کے جائزے کیلئے ججوں کے تین پینل بنائے گئے تھے۔
Site Admin | January 30, 2025 9:28 PM
دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ نے آج دلّی کے راشٹریہ رَنگ شالہ کیمپ میں 2025 کے یومِ جمہوریہ پریڈ کے بہترین مارچنگ دستوں اور جھانکی کو ایوارڈ سے سرفراز کیا