December 15, 2024 9:42 PM

printer

دفاع کے مرکزی وزیر مملکت سنجے سیٹھ نے نئے بھارت کو مستحکم اور لکچدار اور ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھنے والا قرار دیا ہے، جو عظیم کامیابیوں کے حصول کیلئے پُرعزم ہے

دفاع کے مرکزی وزیر مملکت سنجے سیٹھ نے نئے بھارت کو مستحکم اور لکچدار اور ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھنے والا قرار دیا ہے، جو عظیم کامیابیوں کے حصول کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے ملک کی تیز رفتار ترقی کا ذکر کیا اور کہا کہ بھارت، 2047 تک دنیا کی قیادت کرے گا جب بھارت کی آزادی کو 100 برس مکمل ہوجائیں گے۔ جناب سیٹھ، پنجاب کے گرداس پور میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناری شکتی نے ملک کی طاقت بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر موصوف نے پھوٹ ڈالنے والی کوششوں سے خبردار کیا اور ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ اتحاد اور ملک کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔