دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے، اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل Amir Baram کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے مغربی ایشیاء کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں کے درمیان یہ بات چیت اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہوئی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی خطّے کے حالات کے بارے میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے بات کی تھی۔ اس بات چیت کے دوران وزیراعظم نے موجودہ حالات پر بھارت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا تھا اور خطے میں امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا تھا۔×
Site Admin | June 19, 2025 4:01 PM
دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے، اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل Amir Baram کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی