دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انِل چوہان کل سے آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی اشتراک کے معاملے میں تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ اپنے دورے کے دوران جناب چوہان آسٹریلیا کے دفاع کے محکمے سے تعلق رکھنے والے سینئر اہلکاروں کے ساتھ وسیع تر تبادلہئ خیال کریں گے۔ وہ آسٹریلیا کے دفاعی عملے کے سربراہ جنرل ایڈمیرل ڈیوڈ جانسٹن اور فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہان سے بھی بات چیت کریں گے۔×
Site Admin | March 3, 2025 3:00 PM
دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انِل چوہان کل سے آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔