دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنا آئرن ڈوم ’’سُدرشن چکر‘‘، تلوار اور ڈھال دونوں کے طور پر کام کرتے ہوئے ملک کی اسٹریٹجک، شہری اور قومی اہمیت کی حامل تنصیبات کی حفاظت کرے گا۔ مدھیہ پردیش کے آرمی وار کالج میں دفاعی افواج کی تینوں شاخوں کے جنگ، جنگی حربوں اور جنگی لڑائی سے متعلق دو روزہ مذاکرے ’رن سمواد 2025‘ سے آج خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
جنرل چوہان نے کہا کہ آپریشن سندور ایک نئے زمانے کی لڑائی تھی، جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اِن میں سے بہت سے اقدامات پہلے ہی نافذ کر دیئے گئے ہیں، جبکہ دیگر کو نافذ کیا جا رہا ہے۔
Site Admin | August 26, 2025 9:45 PM
دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنا آئرن ڈوم ’’سُدرشن چکر‘‘، تلوار اور ڈھال دونوں کے طور پر کام کرتے ہوئے ملک کی اسٹریٹجک، شہری اور قومی اہمیت کی حامل تنصیبات کی حفاظت کرے گا
