December 13, 2025 2:55 PM

printer

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارتی دفاعی افواج بدلتے ہوئے ماحولیات اور نئی اصلاحات کو اپنانے کیلئے عہدبند ہیں تاکہ وہ موجودہ صورتحال کیلئے تیار رہیں

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارتی دفاعی افواج بدلتے ہوئے ماحولیات اور نئی اصلاحات کو اپنانے کیلئے عہدبند ہیں تاکہ وہ موجودہ صورتحال کیلئے تیار رہیں۔ آج حیدرآباد کے قریب Dundigal کے مقام پر ایئر فورس اکیڈمی میں منعقدہ 216ویں کورس کی کمبائنڈ گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ کارروائیوں کی شدت کم ہوسکتی ہے لیکن آپریشن سندور جاری ہے۔

جنرل چوہان نے فلائٹ کیڈٹس کو Wings and Brevets بھی پیش کئے اور تربیت کے دوران، جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، انہیں ایوارڈس دیئے گئے۔ بھارتی ساحلی گارڈس کے 8، بھارتی بحریہ کے 6 اور ویتنام کے 2 کیڈٹس سمیت کُل 244 تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹس نے پریڈ میں حصہ لیا۔