January 22, 2026 9:47 PM

printer

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے آج ملٹری کوانٹم مشن پالیسی فریم ورک جاری کیا۔

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے آج ملٹری کوانٹم مشن پالیسی فریم ورک جاری کیا۔ اس میں کوانٹم ٹیکنالوجیوں کو مسلح افواج کے ساتھ مربوط کرنے کی غرض سے بھارت کا روڈ میپ اجاگر کیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اِس فریم ورک کا مقصد چار کلیدی ستونوں کو مستحکم کرنا ہے، جن میں فوج کی تینوں خدمات میں کوانٹم مواصلات، کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی اور کوانٹم میٹریلس اور ڈیوائسز شامل ہیں تاکہ اُنھیں مستقبل کے میدانِ جنگ کیلئے تیار کیا جاسکے نیز تکنیکی بالاتری حاصل کی جاسکے۔ اس نے مزید کہا کہ نیشنل کوانٹم مشن کے مطابق یہ دستاویز اشتراک، شہری فوجی تعاون اور حکمرانی کے مخصوص طریقہ کار کے ذریعے مربوط نفاذ پر زور دیتا ہے۔ یہ دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں ایڈوانسڈ کوانٹم ٹیکنالوجیوں کے اہم رول پر بھی زور دیتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔