November 10, 2025 9:52 PM

printer

دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے آج ہنوئی میں ویتنام کے قومی سلامتی کے نائب وزیر، سینئر لیفٹیننٹ جنرل Hoang Zuan Chien کے ساتھ 15 ویں بھارت-ویتنام دفاعی پالیسی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی

دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے آج ہنوئی میں ویتنام کے قومی سلامتی کے نائب وزیر، سینئر لیفٹیننٹ جنرل Hoang Zuan Chien کے ساتھ 15 ویں بھارت-ویتنام دفاعی پالیسی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ اِس موقع پر دونوں نے آبدوزوں سے تلاش اور بچاؤ کارروائی کی مشترکہ کوشش اور تعاون سے متعلق سمجھوتے اور دفاعی صنعتی تعاون کو مستحکم کرنے سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کیے۔ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ بات چیت کے دوران اِس بات کی توثیق کی گئی کہ دفاعی شراکت داری، بھارت اور ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا کلیدی ستون بنی ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔