دفاعی سازو سامان کی سالانہ پیداوار مالی برس 2024-25 کے دوران ایک لاکھ 51 ہزار کروڑ روپے کی اب تک کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ یہ اہم حصولیابی پچھلے مالی برس کی اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار کروڑ روپے کی پیداوار کے مقابلے 18 فیصد زیادہ ہے۔ اس حصولیابی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے، اِسے دفاعی صنعتی بنیاد کو مستحکم کرنے کا واضح اشارہ قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب راج ناتھ سنگھ نے وزارت دفاع کے، دفاعی سازوسامان کی پیداوار کے محکمے اور دیگر متعلقہ فریقوں کی بھی تعریف کی۔×
Site Admin | August 9, 2025 3:31 PM
دفاعی سازو سامان کی سالانہ پیداوار مالی برس 2024-25 کے دوران ایک لاکھ 51 ہزار کروڑ روپے کی اب تک کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
