ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2025 9:44 PM

printer

دفاعی سازوسامان کی خریداری سے متعلق کائونسل نے دیسی وسائل کے ذریعے مسلح ریکوری Vehicles، الیکٹرانک وار فیئر سسٹم اور زمین سے ہوا میں وار کرنے والے میزائلوں کی خریداری سمیت دس تجاویز کو منظوری دی ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں دفاعی ساز و سامان کی خریداری کی کونسل DAC نے مقامی ذرائع سے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کیلئے 10 تجاویز کو منظوری دی ہے۔ بکتربند ریکوری گاڑیوں، الیکٹرانک وار فیئر سسٹم، فوج کی تینوں شاخوں کیلئے مشترکہ انوینٹری مینجمنٹ سسٹم اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ وزارت دفاع کے مطابق دفاعی ساز و سامان کی یہ خریداری، اعلیٰ موبیلٹی، مؤثر فضائی دفاع، سپلائی چین کے بہتر انتظام اور مسلح افواج کی کارروائی جاتی تیاریوں میں اضافہ کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ خریداری، بحریہ کے جہازوں اور تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں