ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 17, 2025 9:23 PM

printer

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے چنئی کے Avadi میں لڑاکا گاڑیوں کی تحقیق وترقی کے مرکز CVRDE کا دورہ کیا اور Vellanur میں خودکار اور ہتھیاروں کے سسٹمز کی آزمائش کے مرکز کا افتتاح کیا

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے چنئی کے Avadi میں لڑاکا گاڑیوں کی تحقیق وترقی کے مرکز CVRDE کا دورہ کیا اور Vellanur میں خودکار اور ہتھیاروں کے سسٹمز کی آزمائش کے مرکز کا افتتاح کیا۔ مرکز میں 26 قسم کے ٹریکس ہیں جو ٹریک کی گئی ہتھیاروں سے لیس لڑاکا گاڑیوں کی مکمل آٹومیٹیو کارکردگی کے پیمانوں کی آزمائش میں مدد کریں گے۔ کارکردگی کی اِن آزمائشوں سے CVRDE اور تیار کرنے والی کسی اور ایجنسی کی تیارکردہ ٹریک کی گئی گاڑیوں بھروسے مندی کیلئے اُن کی جانچ ہوسکے گی۔ یہ جانچ فیلڈ رینج میں استعمال کیلئے کی جانے والی آزمائشوں سے پہلے کی جارہی ہے۔
چیئرمین کے دورے کے دوران انجن کی آزمائش کے مخصوص مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا اور DRDO کے مندوبین کو جانچ کی سہولتوں کی مختلف خصوصیات سے واقف کرایا گیا۔ چیئرمین موصوف نے CVRDE میں جاری پروجیکٹوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے ہتھیاروں سے لیس لڑاکا گاڑیوں کیلئے پیچیدہ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں