July 25, 2025 3:07 PM

printer

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO نے نہایت احتیاط کے ساتھ، ڈرون کے ذریعے اپنے نشانے پر پہنچنے والے ایک گائڈِڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO نے نہایت احتیاط کے ساتھ، ڈرون کے ذریعے اپنے نشانے پر پہنچنے والے ایک گائڈِڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ آندھرا پردیش کی تجربے گاہ سے کیا گیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ تجربہ Kurnool میں کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں یہ ایک بڑا اضافہ ہے، جسے DRDO نے، بغیر انسان والے راکٹ UAV کے ذریعے بھیجے جانے والے ULPGM-V3 کے کامیاب تجربے کے طور پر کیا ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ میزائل نظام، صنعتی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک میں تیار کیا گیا ہے۔ اِن کمپنیوں میں دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنیاں DcPPs، بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار MSMEs اور اسٹارٹ اپس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے DRDO اور اُس کے شراکت داروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اِس کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی صنعت، اب اہم دفاعی ٹیکنالوجی کو اخذ کرنے اور اِسے تیار کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔