December 30, 2025 2:48 PM

printer

دفاعی تحقیق و ترقی سے متعلق تنظیم DRDO نے چاندی پور کی مربوط آزمائشی رینج سے لمبی دوری تک مار کرنے والے Pinaka گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے

دفاعی تحقیق و ترقی سے متعلق تنظیم DRDO نے چاندی پور کی مربوط آزمائشی رینج سے لمبی دوری تک مار کرنے والے Pinaka گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس راکٹ کا تجربہ اس کے زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر کے فاصلے کیلئے کیا گیا۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لمبی دوری تک مار کرنے والے اس گائیڈڈ راکٹ نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس نے مزید کہا ہے کہ اس ہدف کو مکمل کرنے کیلئے لگائے گئے تمام آلات نے پرواز کو، اس کے پورے مرحلے کے دوران اچھی طرح سے ٹریک کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔