July 29, 2025 9:50 PM

printer

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم DRDO نے 28 اور 29 جولائی کو Pralay میزائل کے دو لگاتار کامیاب تجربات کئے

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم DRDO نے 28 اور 29 جولائی کو Pralay میزائل کے دو لگاتار کامیاب تجربات کئے۔ یہ تجربات اڈیشہ کے ساحل سے کچھ دور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کئے گئے۔ ان تجربات کے تحت یہ میزائل اپنی طے شدہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم دوری تک، اپنے مقررہ صحیح نشانے پر پہنچے۔ Pralay میزائل DRDO نے ملک ہی میں تیار کیا ہے، جسے بالکل صحیح نشانے پر پہنچنے کیلئے جدید ترین نظام سے لیس کیا گیا ہے۔ اس میزائل میں مختلف نشانوں پر کئی طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اِن کامیاب تجربات پر DRDO، مسلح افواج اور دفاعی صنعت کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔