دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO اور بھارتی بحریہ نے اپنی نوعیت کے پہلے بحری جہاز شکن میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے۔ یہ تجربہ اوڈیشہ کے چاندی پور میں مربوط تجرباتی خطے میں کیا گیا۔ اِس آزمائش سے بھارتی بحریہ کے Seaking ہیلی کاپٹر سے داغے جانے پر بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی میزائل کی صلاحیت کی عکاسی ہوئی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اِس کامیاب تجربے کے لیے DRDO، بھارتی بحریہ اور متعلقہ صنعتوں کو مبارکباد دی ہے۔x