وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں آج دفاعی سازوسامان کی حصولیابی سے متعلق کونسل نے تقریباً 79 ہزار کروڑ روپئے مالیت کی تجاویز کو منظوری دی تاکہ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں اطلاع دی کہ بھارتی فوج کیلئے ناگ میزائل نظام (Tracked) Mk-II (NAMIS)، زمین پر مبنی موبائل ELINT سسٹم GBMES اور سازوسامان کو ہینڈل کرنے والی کرین کے ساتھ High Mobility گاڑیوں HMVs کی حصولیابی کیلئے ضرورت کے اعتراف سے متعلق منظوری حاصل کرلی گئی۔ وزارت نے مزید بتایا کہ بھارتی بحریہ کیلئے لینڈنگ کیلئے سازگار پلیٹ فارم کے عرشے LPD، 30MM نیول Surface Gun NSG جدید ترین ہلکے وزن والے ٹورپیڈوز ALWT الیکٹرو آپٹیکل انفرا ریڈ سرچ اور ٹریک سسٹم اور 76MM کی سُپر ریپڈ گن مائونٹ کیلئے اسمارٹ اسلحے کی حصولیابی کیلئے بھی ضرورت کے اعتراف کی منظوری حاصل کر لی گئی۔ بھارتی فضائیہ کیلئے مجموعی نوعیت کے طویل دوری کے نشانے کے Saturation CLRTS یا تباہ کرنے والے نظام DS اور دیگر تجاویز کی ضرورت کے اعتراف کی منظوری حاصل کی گئی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں دفاعی سازوسامان کی حصولیابی کے رہنما اصول Manual DPM 2025 جاری کئے۔ نئے DMP کا اطلاق اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوگا، جس کے تحت وزارتِ دفاع کے ماتحت تینوں سروسز اور دیگر اداروں کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے کی مالیت کی حصولیابی کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔ اِس مینوئل پر نظرثانی کیلئے اپنی وزارت اور ہیڈکوارٹر مربوط دفاعی اسٹاف کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ نئے مینوئل سے طریقہ کار سادہ ہوجائے گا، کام کاج میں یکسانیت پیدا ہوگی اور یہ کارروائی جاتی تیاریوں کیلئے مسلح افواج کو درکار اشیا اور خدمات کی فراہمی میں مددگار ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ اِس سے بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں اور اسٹارٹ اپس کو دفاعی مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید مواقع میسر آئیں گے، ساتھ ہی اِس سے حصولیابی کو یقینی طور پر منصفانہ، شفاف اور ذمے دار بنایا جانا ممکن ہوگا۔