دس ریاستوں اور صارفین کے تنازعات کے ازالے سے متعلق قومی کمیشن نے جولائی کے مہینے میں شکایات نمٹانے کی 100 فیصد سے زیادہ کی شرح ریکارڈ کی ہے۔ ملک میں صارفین کی شکایتوں کے ازالے کے ضمن میں اِسے ایک بڑی کامیابی مانا جارہا ہے۔
صارفین کے امور، خوراک اور تقسیمِ عامہ کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ جتنے کیس حل کئے گئے ہیں، اُن کی تعداد اِس عرصے کے دوران داخل کئے گئے کیسوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
e-Jagriti پلیٹ فارم کے شروع ہونے کے بعد سے غیرمقیم بھارتی افراد سمیت دو لاکھ سے زیادہ افراد نے اِس پر اپنا اندراج کرایا ہے۔ صرف اِس سال ہی اِس کے ذریعے مجموعی طور پر 85 ہزار 531 کیس داخل کئے گئے ہیں۔
Site Admin | August 17, 2025 3:08 PM
دس ریاستوں اور صارفین کے تنازعات کے ازالے سے متعلق قومی کمیشن نے جولائی کے مہینے میں شکایات نمٹانے کی 100 فیصد سے زیادہ کی شرح ریکارڈ کی ہے
