ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 2, 2025 10:06 AM | Dussehra

printer

دسہرا یا وِجیہ دشمی کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔

دسہرا یا وِجیہ دشمی کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ دن نوراتری اور دُرگا پوجا کے اختتام کی علامت ہے۔ یہ تہوار بھگوان رام کی راون پر جیت کے طور پر منایا جاتا ہے، جو کہ برائی پر اچھائی کی فتح کا مظہر ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دلّی کے لال قلعے کے مادَھو داس پارک میں دسہرا تقریبات میں شرکت کریں گی۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی قومی راجدھانی میں IP ایکسٹنشن کی جانب سے مشرقی دلّی کے پٹ پڑگنج میں منعقد کی جا رہی دسہرا تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کا شام 6 بجے  پٹ پڑ گنج پہنچنے کا پروگرام ہے، جہاں وہ روایتی راون دہن تقریب میں حصہ لیں گے۔×