November 24, 2025 3:26 PM | S&P India's GDP

printer

درجہ بندی سے متعلق عالمی ایجنسی Standard and Poor’s نے موجودہ مالی سال میں بھارت کی GDP کی شرح ترقی ساڑھے چھ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

  درجہ بندی سے متعلق عالمی ایجنسی Standard and Poor’s نے موجودہ مالی سال میں بھارت کی معیشت کی شرح ترقی ساڑھے چھ فیصد جبکہ اگلے مالی سال میں چھ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ ٹیکس میں ممکنہ کٹوتی اور مالی پالیسی کو سہل بنائے جانے سے کھپت پر مبنی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

موجودہ مالی سال کے دوران اپریل سے جون تک کی سہ ماہی میں بھارت کی حقیقی GDP میں سات اعشاریہ   آٹھ فیصد کی شرح سے ترقی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو گذشتہ پانچ سہ ماہی عرصے کے دوران سب سے تیز رفتار ہے۔

اِدھر ریزرو بینک آف انڈیا نے موجودہ سال کیلئے GDP کی شرح ترقی چھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جبکہ گذشتہ مالی سال میں یہ ساڑھے چھ فیصد سے زیادہ رہی تھی۔

Standard and Poor’s ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ ممکنہ بھارت-امریکہ تجارتی سمجھوتے سے غیر یقینی کی کیفیت میں نمایاں کمی آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، خاص طور پر مارکیٹ رسائی اور استحکام میں بہتری آنے کے تناظر میں اُن شعبوں کو فائدہ ہوگا جہاں زیادہ افرادی قوت ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔