ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 11, 2025 9:48 PM

printer

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم اور بھارت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، احمد آباد IIMA کے پہلے بین الاقوامی کیمپس کا افتتاح کیا

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم اور بھارت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، احمد آباد IIMA کے پہلے بین الاقوامی کیمپس کا افتتاح کیا۔ اِس تقریب میں متحدہ عرب امارات کی وزیر تعلیم سارہ بنت یوسف الأمیری کے ساتھ ساتھ سینئر وزراء نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر سنجے سدھیر اور دبئی میں بھارت کے قونصل جنرل ستیش کمار Sivan بھی IIMA کے اہلکاروں کے ساتھ تقریب میں موجود تھے۔
شیخ حمدان نے IIMA کا دبئی میں خیر مقدم کیا اور اِسے بھارت-یو اے ای، کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی ایک علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ IIMA کا قیام، تعلیم اور صلاحیت کے ایک اہم عالمی مرکز کے طور پر دبئی کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے IIMA کے افتتاح کو بھارت کی تعلیم کو عالمی سطح پر لے جانے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ دبئی کیمپس، IIMA کے ’انڈین اِن اسپرٹ‘، Global in Outlook کے اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ دبئی کیمپس دو مرحلوں میں تیار کیا جائے گا۔ ابتداء میں IIMA دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی سے باہر طلباء کو خدمات فراہم کرے گا۔ ایک مستقل کیمپس کا قیام 2029 تک عمل میں آجائے گا۔

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں، احمدآباد کے انڈین انسٹی آف مینجمنٹ کے کیمپس کے افتتاح اور بھارتی یونیورسٹیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی، بھارت اور متحدہ عرب امارات، تعلیمی تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔ دوبئی کے اپنے دورے کے دوران، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب پردھان نے واضح کیا کہ منی پال یونیورسٹی، امیٹی یونیورسٹی، BITS پلانی اور IIFT غازی آباد جیسے بھارت کے سرکردہ ادارے پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ اِس کے علاوہ 109 سی بی ایس ای سے ملحق اسکول بھی بھارتی کمیونٹی کیلئے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت تعلیم کے میدان میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے عہد بند ہے۔
جناب پردھان نے 2016 میں شروع کردہ اٹل انوویشن مشن کے ذریعے اسکول کی سطح پر جدت طرازی کیلئے بھارت کی مرکوز توجہ پر زور دیا۔ انھوں نے اعلان کیا کہ پہلا بیرونِ ملک اٹل انوویشن مرکز، اِس ہفتے IIT دلّی-ابوظہبی کیمپس میں شروع کیا گیا ہے جو کہ بیرونِ ملک بھارت کے جدت طرازی ایکونظام میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں اسکولوں نے رضاکارانہ طور پر اٹل ٹنکرنگ لیب تحریک میں شرکت کی تھی جو اِس کے نظم ونسق کی تعمیل کے مطابق تھی۔ IIT دلّی-ابوظہبی میں پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ادارے نے اب کیمیکل انجینئرنگ میں ایک نیا اَنڈر گریجویٹ پروگرام شروع کیا ہے جو کمپیوٹر سائنس اور پائیدار توانائی کے ساتھ ساتھ پائیدار توانائی میں M-Tech کے موجودہ کورسیز میں ایک اور اضافہ ہے۔23 پی ایچ ڈی کے طالب علموں کو بھی داخلہ دیا گیا ہے جنھوں نے کیمپس میں پورا تعلیمی دور مکمل کیا ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ بیرونِ ملک بھارتی اداروں میں ہونے والی توسیع، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جو بین الاقوامیت پر زور دیتی ہے۔ بھارت مستحکم بنیادوں کے ساتھ ایک درخشاں معیشت ہے اور اِس طرح کی تعلیمی  شراکت داریاں عالمی پیمانے پر اس کی بڑھتے ہوئے رول کو اجاگر کرتی ہیں۔