ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 3:04 PM

printer

دبئی کے عالمی تجارتی مرکز میں 28 اپریل سے ایک مئی تک جاری 32ویں عربی سیاحت مارکیٹ ATM میں بھارت نے پرزور انداز سے اپنی موجودگی ظاہر کی ہے

دبئی کے عالمی تجارتی مرکز میں 28 اپریل سے ایک مئی تک جاری 32ویں عربی سیاحت مارکیٹ ATM میں بھارت نے پرزور انداز سے اپنی موجودگی ظاہر کی ہے۔ اس تقریب میں 161 ملکوں کے 2 ہزار آٹھ سو Exhibitors ایک جگہ جمع ہوں گے اور 55 ہزار لوگوں کے آنے کی توقع ہے۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے عربی سیاحت مارٹ کے پہلے دن Incredible India پویلین اور کئی ریاستوں کے پویلین کا افتتاح کیا اور سعودی عرب کے سیاحتی محکمے کے نمائندوں کے ساتھ مختصر تبادلہئ خیال کیا، جس سے ملک کے باہر کی جارہی تعاون کی کوششوں کا پتہ چلتا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میں دلچسپی کے کئی پہلو ہیں، جیسے سمندر اور پہاڑ، جنگلات اور جدید بنیادی ڈھانچہ، جو متنوع سیاحتی ایکو سسٹم کیلئے ضروری ہر موقع فراہم کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں