March 9, 2025 9:58 PM

printer

دبئی میں ICC چمپئنس ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے ہرا دیا ہے

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں ICC چمپئنس ٹرافی کا فائنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے ہرا دیا ہے۔نیوزی لینڈ نے 252 رن کا نشانہ رکھا تھا۔
روہت شرما اور شبھمن گل کی اوپنگ جوڑی نے 105 رن کی ساجھیداری کی۔ دنیا کے نمبر ایک بلے باز شبھمن گل نے 31 رن بنائے۔اس کے بعد وراٹ کوہلی محض ایک رن پر مائیکل بریس ویل کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔روہت شرما نے اس چمپئن شپ میں اپنی نصف سنچری بناکر 76 رن پر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورس میں 7 وکٹ پر 251 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیریل میچیل نے 63 رن بنائے۔ مائیکل بریس ویل 39 گیندوں میں 51 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹ لئے۔