December 19, 2025 9:51 AM | India Sri Lanka U19

printer

دبئی میں 19 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

دبئی میں آج ICC اکیڈمی گراؤنڈ پر 19 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

آیوش مہاترے کی زیرِ کمان بھارتی ٹیم نے گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات، پاکستان اور ملیشیا کو شکست دے کر اپنا غلبہ برقرار رکھا اور سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔

آج صبح دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔x