کرکٹ میں، آج دبئی میں بھارت نے 19 سال سے کم عمر کے ایشیا کپ 2025 کے اپنے تیسرے گروپ اسٹیج میچ میں ملیشیا کو 315 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے 409 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ملیشیا کی پوری ٹیم 32 اوورز اور ایک گیند میں محض 93 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 408 رنز کے ساتھ اس اننگ کو ختم کیا۔اس سے پہلے ملیشیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔