داخلی امور کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج ترواننت پورم میں بی جے پی کی نئی سرکاری دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ جناب شاہ نے نئی عمارت کے مرکزی ہال میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر K.G. Marar کے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور دفتر کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔ریاستی صدر راجیو چندر شیکھر سمیت بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے اِس تقریب میں شرکت کی۔ جناب شاہ اب سے کچھ دیر بعد ترواننتاپورم میں Putharikandam میدان میں بی جے پی کے وارڈ سطح کے لیڈروں کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ کیرالہ کے جنوبی اضلاع سے تقریباً 36 ہزار لیڈرس اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے جو ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہورہی ہے۔
Site Admin | July 12, 2025 2:53 PM
داخلی امور کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج ترواننت پورم میں بی جے پی کی نئی سرکاری دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا