June 23, 2025 9:26 PM

printer

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن آج رائے پور میں BSF کے اہلکاروں سے بات چیت کی

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن آج رائے پور میں BSF کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔ اس سے قبل انہوں نے ACP آکاش راؤ گری پونجے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جو ماؤنوازوں کی لگائی ہوئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر شہید ہو گئے۔ وزیر موصوف نے شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کی توثیق کی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے پر آج وارانسی پہنچے ہیں۔ وہ کل مرکزی زونل کونسل کی 25 ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ مرکزی زونل کونسل کی میٹنگ صبح گیارہ بجے شروع ہوگی اور تقریباً دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی۔ اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائی اور دیگر وزراء اور اہلکار شریک ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔