ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں کین بیتوا دریا کو مربوط کرنے سے متعلق پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا ہے

 

 وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں 44 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے ملک کے دریا کو مربوط کرنے کے پہلے پروجیکٹ، کین بیتوا دریا کو مربوط کرنے سے متعلق قومی پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ تقریب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یومِ پیدائش پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی۔ بھارت کے اپنے نوعیت کے پہلے کین بیتوا دریا کو مربوط کرنے سے متعلق پروجیکٹ کا مقصد مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے بندیل کھنڈ خطے میں پانی کا بندوبست کرنا ہے۔ اِس پروجیکٹ کا مقصد چھترپور پنّا اور ٹکم گڑھ سمیت مدھیہ پردیش کے 10 اضلاع کی 8 اعشاریہ ایک-ایک لاکھ ٹن ہیکٹیئر اراضی کی آبپاشی کرنا اور اترپردیش میں ایک اعشاریہ نو دو لاکھ ہیکٹیئر اراضی میں آبپاشی کی سہولت کو مستحکم کرنا ہے۔ اِس اقدام سے 44 لاکھ کسان کنبوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، جس سے اُن کی فصل کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ ہوگا اور دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔ جناب مودی نے ملک کے پہلے پانی پر تیرتے ہوئے  اوم کریشوَر شمسی پروجیکٹ کو بھی ملک کو وقف کیا اور ایک ہزار 153 اٹل گرام سوشاشن بھون کا بھومی پوجن کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔  مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ کین بیتوا دریا کو مربوط کرنے سے متعلق پروجیکٹ ریاستوں اور مرکز کے درمیان اشتراک اور تال میل کی بہترین مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس سے مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے پورے بندیل کھنڈ خطے میں یکسر تبدیلی آئے گی۔ مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل اور جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل بھی موجود تھے۔×