February 25, 2025 9:30 PM

printer

داخلی امور اور امداد باہمی محکمے کے وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے منتر کے ساتھ وراثت کے تحفظ کو مربوط کرکے مدھیہ پردیش حکومت، ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہے۔

داخلی امور اور امداد باہمی محکمے کے وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے منتر کے ساتھ وراثت کے تحفظ کو مربوط کرکے مدھیہ پردیش حکومت، ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہے۔ جناب شاہ، آج بھوپال میں عالمی سرمایہ کاروں کی آٹھویں سربراہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس سمٹ کے دوران تقریباً 30 لاکھ 77 ہزار کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
جناب شاہ نے کہا کہ یہ سمٹ، 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں مدد کرے گی۔
مرکزی حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ NDA حکومت کے دوران گزشتہ 10 برس میں ملک نے ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ اِس عرصے کے دوران 54 کروڑ افراد بینکوں سے مربوط ہوئے، GST اور سِنگل وِنڈو جیسی اصلاحات نافذ کی گئیں، 60 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی گئیں اور ریل، سڑک اور فضائی رابطوں میں خاطر خواہ توسیع ہوئی۔ 300 سے زیادہ کمپنیوں کے مختلف صنعت کاروں اور CEOs سمیت 25 ہزار سے زیادہ افراد نے اِس سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔