داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج نئی دلّی میں، ڈیری کے شعبے میں دیرپائیگی اور مساوات کے بارے میں ایک ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج نئی دلّی میں، ڈیری کے شعبے میں دیرپائیگی اور مساوات کے بارے میں ایک ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ ورکشاپ میں، امدادِ باہمی کی وزارت، مویشیوں کی افزائشِ نسل، ڈیری اور  ماہی پروری کی وزارت کی پالیسیوں اور اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کا مقصد ماحولیات کے تئیں ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے، اور اقتصادی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے، دیرپا ڈیری فارمنگ کو فروغ دینا ہے۔

ایک رپورٹ

 V/C – Saqlain

ورکشاپ میں، بہت سی ریاستوں میں، بائیو گیس پلانٹس قائم کرنے کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ورکشاپ کے دوران انسانی کھاد کے دیرپا بندوبست کے طور طریقوں پر تکنیکی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں ڈیری سے نکلنے والے کچرے کو بائیو گیس، کمپریسڈ بائیو گیس اور آرگینِک کھادوں میں بدلا جاتا ہے۔

ورکشاپ کے دوران ڈیری کے قومی ترقیاتی بورڈ، صنعت اور عالمی تنظیموں کے ماہرین، ڈیری سے متعلق مساویانہ طور طریقوں کو توسیع دینے، مالی متبادل کی تلاش، کاربن کریڈٹ موقعوں اور کچرے سے توانائی تیار کرنے کے طریقہئ کار پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

ورکشاپ میں، ڈیری فارمنگ کو مزید کارگر بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کے رول کو بھی اُجاگر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔