December 28, 2025 9:46 PM

printer

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت، 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت، 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ آج گجرات کے شہر احمدآباد میں وِشو Umiya دھام میں نوجوانوں کی، کاروبار سے متعلق سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی GDP چار اعشاریہ ایک نو ٹریلین ڈالرس تک پہنچ گئی ہے اور جلد ہی بھارت، پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2024-25 میں دنیا کا ڈیجیٹل وسیلے سے کیا گیا پچاس فیصد مالی لین دین، بھارت میں کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے نموتسو ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی جو وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ہے۔
اس سے پہلے IMA نیٹ کوم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے، جس کا اہتمام احمدآباد میں بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن نے کیا تھا، جناب شاہ نے کہا کہ ملک میں ایک مجموعی نظریے کے ساتھ، صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جارہاہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔