داخلی امور اور امدادِ باہمی امور کے مرکزی وزیر امت شاہ جے پور کے نزدیک Dadiya گاؤں میں منعقد ہونے والےSahkarita Evam  روزگار Utsav میں شرکت کرنے کے لیے آج جے پور جائیں گے۔

داخلی امور اور امدادِ باہمی امور کے مرکزی وزیر امت شاہ جے پور کے نزدیک Dadiya گاؤں میں منعقد ہونے والےSahkarita Evam  روزگار Utsav میں شرکت کرنے کے لیے آج جے پور جائیں گے۔

وزیر موصوف ایک بڑے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

اس دوران وہ سرکاری نوکری پانے والے نو منتخب آٹھ ہزار امیدواروں کو بھی تقرری نامے سونپیں گے۔

جناب شاہ مختلف اسکیموں کے مستفیدین کو سند اور Cheques تقسیم کریں گے اور امداد باہمی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق متعدد پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ اجناس کے ذخیرے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم کے تحت تعمیر شدہ 24 گوداموں اور Shri Anna کو فروغ دینے کے لیے موٹے اناج کے 64 مراکز کا بھی افتتاح کریں گے۔

Gopal کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت ایک ہزار 400 مستفیدین کو تقریباً 12 کروڑ روپے مالیت کا قرض تقسیم کرنے کے ساتھ، مرکزی وزیر سفید انقلاب PDCS 2.0 آن لائن اندراج پلیٹ فارم کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر موصوف پولیس اسٹیشنوں، مسلح افواج، فوجی دستوں کی نقل و حمل اور تربیت کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی 100 نئی پولیس گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔