August 24, 2025 9:48 PM

printer

خوراک کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ایک کروڑ سے زیادہ مستفیدین مفت اناج حاصل کرتے رہیں گے۔ انھوں نے اس سلسلے میں پنجاب سرکار کے الزامات کو مسترد کردیا

صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک کروڑ 41 لاکھ مستفیدین کو مفت اناج ملتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز نے2013 کے قومی خوراک سکیورٹی ایکٹ کے تحت مستفیدین کی تعداد میں کوئی بھی کمی نہیں کی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر موصوف پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے کَل کے اُن الزامات کا جواب دے رہے تھے کہ مرکزی سرکار پنجاب کے 55 لاکھ غریب باشندوں کو مفت اناج دینا بند کر رہی ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ پنجاب سرکار کے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔