May 19, 2025 9:48 PM

printer

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے آج کہا ہے کہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے آج کہا ہے کہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر سے منسلک افراد وکست بھارت میں خاطر خواہ تعاون دے سکتے ہیں۔ جناب پاسوان پٹنہ میں خریداروں اور فروخت کنندگان کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اِس سیکٹر میں نوجوانوں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس میں شامل ہونے پر نوجوان روزگار کے خواہشمند ہونے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بن سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔