خوراک، سرکاری نظامِ تقسیم اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ صارفین کا قومی دن، ہر صارف کے حقوق کا تحفظ کرنے، اُسے بااختیار بنانے اور اس کی آواز کو موثر بنانے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ آج نئی دلّی میں صارفین کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جوشی نے کہا کہ صارفین کے تحفظ کے ایکٹ 2019 نے، صارفین سے متعلق نظام میں بنیادی اصلاحات کی ہیں، جن میں نفاذ کو مضبوط بنانا، ای کامرس کو شامل کرنا، مصنوعات کی ذمہ داری متعارف کرانا اور ای فائلنگ اور ورچوئل سماعتوں کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ e-Jagriti پلیٹ فارم صارفین کو شکایات درج کرنے، ادائیگیاں کرنے اور ورچوئل سماعتوں میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جناب جوشی نے مزید کہا کہ دسمبر،2025 تک صارفین کے تنازعات کے ازالے سے متعلق ضلعی کمیشن میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ معاملات درج کئے گئے، جنہیں کامیابی کے ساتھ نمٹا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ صارفین سے متعلق قومی ہیلپ لائن NCH ملک کے صارفین کے تحفظ کے نظام کا ایک اہم ستون بن چکی ہے، جو کثیر لسانی اور آرٹیفیشیل انٹلی جنس سے لیس ہے اور مقدمہ دائر ہونے سے پہلے ایک موثر طریقۂ کار کے طور پر کام کرتی ہے۔
Site Admin | December 24, 2025 9:56 PM
خوراک، سرکاری نظامِ تقسیم اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ صارفین کا قومی دن، ہر صارف کے حقوق کا تحفظ کرنے، اُسے بااختیار بنانے اور اس کی آواز کو موثر بنانے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔