آئی سی سی خواتین کے ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کے 331 رن کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 36 اوورزمیں 3 وکٹ پر 240 رن بنا لئے تھے۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 330 رن بنائے اور 48 اعشاریہ پانچ اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا نے 66 گیندوں پر 80 رن بنائے، جبکہ پراتیکا راول نے 75 رن بنائے۔ مندھانا نے ایک کیلنڈر سال میں ایک ہزار رن اسکور کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ بار، 50 سے زیادہ رن بنانے والی بھارتی کرکٹر بن گئیں۔ مندھانا اور راول نے 155 رن کی اوپننگ شراکت داری قائم کی۔ تاہم بھارتی اننگز بعد میں لڑکھڑا گئی اور محض 36 رن پر 6 وکٹ گنوا دیئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے Annabel Sutherland سب سے کامیاب گیند باز رہیں، جنہوں نے 5 وکٹ حاصل کیے۔
Site Admin | October 12, 2025 9:34 PM
خواتین کےODIکرکٹ عالمی کپ میں وشاکھاپٹینم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ جاری ہے