خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں کَل رات کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 150 رن سے ہرا دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے Marizanne Kapp کی کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی اور Laura Wolvaardt کی 90 رنوں کی اننگز نے پاکستان کی شکست میں اہم رول نبھایا۔ بارش سے متاثرہ اس میچ کا فیصلہ DLS طریقہئ کار سے کیا گیا۔ شروعاتی تاخیر کے بعد دونوں ٹیموں کیلئے میچ گھٹاکر 40 اوورس کا کردیا گیا، جس کے بعد جنوبی افریقہ نے 9 وکٹ کے نقصان پر 312 رن بنائے۔ اِس میں Marizanne Kapp کے 68 رن اور Sune Luus کے 61 رن شامل ہیں۔
اِس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں سرِفہرست پانچ ٹیموں میں جگہ بنالی ہے بلکہ ٹورنامنٹ سے پاکستان کو بھی باہر کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے پاس اب 10 پوائنٹس ہیں جو اُس نے 6 مقابلے کھیل کر حاصل کیے ہیں۔ فی الحال جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے اوپر ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے پاس 9-9 پوائنٹس ہیں اور اندور میں آج دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔x