October 21, 2025 10:27 AM | Women Cricket ICC

printer

خواتین کے ICC ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں، پچھلی رات نوی ممبئی کی ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے گئے ایک میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو  7 رن سے ہرایا۔

خواتین کے ICC ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں، پچھلی رات نوی ممبئی کی ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے گئے ایک میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو  7 رن سے ہرایا۔

ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم48  اعشاریہ 4 اوورس میں 202 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ Hasini Perera نے سب سے زیادہ 85 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شورنا اختر نے 3 وکٹ لیے۔

جواب میں، بنگلہ دیش کی ٹیم 45 اعشاریہ ایک اوورس میں 4 وکٹ پر 176 رن بناکر مستحکم پوزیشن میں نظر آئی، البتہ وہ مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹ پر 195 رن ہی بنا سکی اور جیت کے لیے مقررہ نشانے کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ آخری اوور میں جیت کے لیے بنگلہ دیش کو 9 رن کی ضرورت تھی مگر پہلی چار گیند میں ہی اس کے 4 وکٹ گر گئے۔ سری لنکا کی طرف سے کپتان Chamari Athapaththu نے اس اوور میں تین وکٹ لے کر دلچسپ جیت دلائی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے، کپتان نگار سلطانہ نے 77 رن بنائے جبکہ شرمین اختر نے 64 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا کی طرف سے کپتان Athapaththu نے 4 وکٹ لیے۔

اس جیت سے سری لنکا کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں۔ البتہ پانچویں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم اِس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔x