ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 9:14 PM

printer

خواتین کے ہاکی انڈیا لیگ میں JSW سورما ہاکی کلب نے رانچی میں دلّی SG پائپرس کو پانچ-ایک سے ہرایا

خواتین کے ہاکی انڈیا لیگ HIL میں JSW سورما ہاکی کلب نے آج شام رانچی میں Marang Gomka Jaipal Singh Munda Hockey اسٹیڈیم میں آج شام دلّی SG پائپرس کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے ہرا دیا۔ اِس جیت کے ساتھ سورما ہاکی کلب، لیگ میں کھیلنے والی چار ٹیموں میں 9 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اڈیشہ واریئرس 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔
مردوں کے سیکشن میں راؤرکیلا میں برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں Shrachi Rarh بنگال ٹائیگرس کا مقابلہ JSW سورما ہاکی کلب سے جاری ہے۔ مردوں کے زمرے میں آٹھ ٹیمیں لیگ میچ کھیل رہی ہیں، اِن میں 15 پوائنٹ کے ساتھ تمل ناڈو ڈریگن سرفہرست ہے اور حیدرآباد طوفان 13 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ہاکی انڈیا لیگ 2024-25 کا آغاز پچھلے ماہ 28 تاریخ کو راؤرکیلا کے برسامنڈا ہاکی اسٹیڈیم میں مردوں کے ٹورنامنٹ کے ساتھ ہوا تھا۔ یہ یکم فروری تک جاری رہے گا۔ ہاکی ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ خواتین کے مقابلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جن کا آغاز اِس ماہ کی 12 تاریخ کو ہوا اور جس کا فائنل اتوار کو ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔