January 10, 2026 9:35 PM

printer

خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوی ممبئی میں گجرات جائنٹس نے یوپی واریئرس کو 10 رن سے ہرا دیا۔ ممبئی انڈینس اور ڈیلی کیپٹلس کے درمیان میچ جاری ہے

آج نوی ممبئی میں خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گجرات جائنٹس نے یوپی واریئرس کو 10 رن سے ہرا دیا۔ یوپی واریئرس نے ٹاس جیت کر گجرات کی ٹیم سے بلے بازی کرنے کو کہا اور اُس نے مقررہ 20 اوورس میں207 رن بنائے۔جواب میں یوپی واریئرس کی ٹیم مقررہ اوورس میں آٹھ وکٹ پر197 رن ہی بنا سکی۔ممبئی انڈینس اور ڈیلی کیپٹلس کے درمیان میچ جاری ہے۔